4 دسمبر 2014 - 19:42
بحرین میں انسانی حقوق کی کارکن زینب الخواجہ کو سات سال قید کی سزا

بحرین میں آل خلیفہ کی عدالت نے غیر منصفانہ فیصلوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انسانی حقوق کی کارکن اور عبدالہادی خواجہ کی بیٹی زینب الخواجہ کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔  العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ کی عدالت نے انسانی حقوق کی کارکن زینب الخواجہ کو اس ملک کے بادشاہ کی اہانت کرنے کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائي ہے ، جب کہ زينب الخواجہ کے یہاں سات دن پہلے ہی ایک بچے کی ولادت ہوئی ہے. واضح رہے کہ زینب الخواجہ چودہ اکتوبر سے بحرین کے بادشاہ کی توہین کرنے کے جرم میں قید میں صعوبتیں برداشت کررہی تھیں جنہیں آل خلیفہ کے سکیورٹی حکام نے انیس نومبر کو بچے کی پیدائش کی وجہ سے آزاد کیا تھا ۔یاد رہے کہ بحرین میں عوام پر آل خلیفہ کی شاہی حکومت کا وحشیانہ ظلم و ستم بدستور جاری ہے جب کہ بحرینی عوام بھی اس کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲