4 دسمبر 2014 - 11:20
 ماسکو: پرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استعفادہ ایران کا قانونی حق ہے

تہران میں روس کے سفیر نے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کو اسلامی جمہوریہ ایران کا مسلمہ حق قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں روس کے سفیر لوان جاگریان نے تہران سے شائع ہونے والے کثیرالاشاعت اخبار کیھان کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ روس کی حکومت کا سرکاری موقف یہ ہے کہ ایران، بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں یورینیئم کی افزودگی کا حق رکھتا ہے۔

تہران میں روس کے سفیر نے مزید کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات میں فریقین باقیماندہ وقت کے دوران، مسائل کو حل کرتے ہوئے سمجھوتے تک پہنچ سکتے ہیں۔

تہران میں روس کے سفیر کے بقول، اسلامی جمہوریہ ایران، این پی ٹی کا رکن ہے اور بین الاقوامی قوانین کا بھی پابند ہے۔

لوان جاگریان نے تاکید کی کہ ایران اور روس کے حوالے سے امریکہ کی معاندانہ پالیسی کا اصلی مقصد و ہدف یہ ہے کہ امریکہ اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ کوئی ملک، آزاد و خود مختار پالیسی کا حامل ہو۔

تہران میں روس کے سفیر نے کہا کہ یوکرین کے بحران کے بعد، روس کی سرحد کے قریب امریکہ اور نیٹو کے اقدامات، علاقے میں بحران میں اضافہ کا باعث بنے ہیں۔

.......

/169