3 دسمبر 2014 - 15:35
ایران، ترکمنستان اور قزاقستان کی ریلوے لائن ایک اہم قدم: صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران ، ترکمنستان اور قزاقستان کی ریلوے لائن کے افتتاح کو علاقے کے عوام کے مطالبات پر عمل درآمد کی راہ میں اہم قدم قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران ، ترکمنستان اور قزاقستان کی ریلوے لائن کے افتتاح کو علاقے کے عوام کے مطالبات پر عمل درآمد کی راہ میں اہم قدم قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران- ترکمستان- قزاقستان ریلوے لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ تینوں ملک پوری طرح خود مختار، اور خاص حکومتی و قانونی نظام کے حامل ہيں لیکن تاریخی، ثقافتی، دینی اور عقائدی لحاظ سے ایک دوسرے سے اتنا قریب ہیں کہ شاید اس وحدت کی مثال مختلف ملکوں کی تاریخ میں کم ہی ملے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ اس علاقے کے لئے خصوصی اہمیت کاحامل ہے کہا کہ یہ ریلوے لائن صرف قزاقستان ، ترکمنستان اور ایران کو متصل نہيں کرے گی بلکہ یہ ان تینوں ملکوں کو آسانی سے خلیج فارس، بحیرہ عمان، چین ، روس، ترکی ، یورپ اور بحیرہ روم سے نزدیک کردےگی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ ریلوے لائن جس کا آج افتتاح ہوا ہے ، ترکمنستان اور قزاقستان کو اسلامی جمہوریہ ایران کے راستے خلیج فارس کے ممالک سے ملاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲