اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ حسکہ کے الشدادی شہر پر شامی کے جنگی طیاروں کی کاروائي میں داعش سے وابستہ دسیوں تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں، مرنے والوں میں دہشتگردگروہ کا مقامی سرغنہ بھی شامل ہے۔ حسکہ کے الشدادی شہر میں فوج کی پیشقدمی سے شامی فوج کی پوزيشن مزید مضبوط ہوئی ہے۔اور اس سے دہشتگردوں کی نقل وحرکت پرنظر سرکھنے کا امکان فراہم ہوگیا ہے۔ درایں اثنا ریف غربی کی ام الدبس ، ام الحمائل، المتحصنین، تل مجدل، اور العشرہ کالونیوں میں بھی عوامی فورسز اور داعش سے وابستہ تکفیری دہشتگردوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں ملی ہيں۔ شہر حسکہ شام کے اسٹریٹیجک شہروں میں سے ہے اور اس وقت فوج اس صوبے کے ریف جنوبی اور جنوب مغرب میں کاروائياں انجام دے رہی ہے۔
.......
/169