2 دسمبر 2014 - 19:05
ویٹیکن میں ’’غلامی کے خاتمے‘‘ پر عالمی کانفرنس میں شیعہ مرجع تقلید کی شرکت+ تصاویر

اس کانفرنس میں دیگر ادیان و مذاھب کی اہم شخصیات کے علاوہ جہان تشیع کے ایک مرجع تقلید نے بھی شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرانسس کی رہائش گاہ ویٹیکن گزشتہ روز اتوار کو ایسی کانفرنس کی میزبان تھی جس کی مثال کیتھولک کی پوری تاریخ میں نہیں ملتی۔
’’ غلامی کے خاتمہ‘‘ کے عنوان سے یہ کانفرنس عالمی نیٹ ورک آزادی اور انسداد غلامی نے منعقد کروائی۔
اس کانفرنس میں دیگر ادیان و مذاھب کی اہم شخصیات کے علاوہ جہان تشیع کے ایک مرجع تقلید نے بھی شرکت کی۔
شیعوں کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید محمد تقی مدرسی نے کربلا سے پوپ فرانسس کی دعوت پر اس کانفرنس کی اختتامی تقریب میں خصوصی مہمان کے عنوان سے شرکت کی اور ویٹیکن میں کیتھولک چرچ میں خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے اس خطاب میں موجودہ دور کی غلامی سے مقابلے کے لیے مختلف طریقہ ہائے کار بیان کئے۔
ویٹیکن میں غلامی کے خاتمے پر اپنی نوعیت کی یہ پہلی عالمی کانفرنس تھی جس میں اسلام، عیسائیت، ہندوئیسم، بدھ مذہب اور دیگر ادیان کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق اس وقت ۲۱ میلین زن و مرد اور بچے پوری دنیا میں غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲