2 دسمبر 2014 - 18:59
ایران کے نائب وزيرخارجہ کی عمان کے بادشاہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزيرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کے معاون نے دوطرفہ تعاون میں فروغ پرتاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزيرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کے معاون نے دوطرفہ تعاون میں فروغ پرتاکید کی ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے آج مسقط میں شاہ عمان کے اسسٹنٹ سید فھد بن محمود آل سعید سے ملاقات اورگفتگو میں کہا کہ اس وقت علاقے کے ممالک کو دہشتگردی اور قبائل پرستی جیسے مشترکہ خطرات کا سامنا ہے جس کے مقابلے کا واحد راستہ علاقے کے ملکوں کے درمیان مسلسل صلاح و مشورہ اور تعاون ہے۔ ایران کے نائب وزيرخارجہ نے عراق، شام اور علاقے کے تمام ممالک کی ارضي سالمیت ، قومی اتحاد، خودمختاری اور اقتدار اعلی کےتحفظ کے احترام کی اہمیت پر بھی تاکید کی۔ اس موقع پر شاہ عمان کے اسسٹنٹ سید فھد بن محمود آل سعید نےعلاقے میں قیام امن وثبات میں مدد کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری اور مثبت تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دو ملکوں کا ایک دوسرے پر اعتماد ، گرانقدر سرمایہ ہے جس سے تعلقات میں زیادہ سے زیادہ فروغ کے لئے استفادہ کرناچاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169