اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے پولیس حکام نے آج اعلان کیا کہ صوبہ ننگرہار کے سورکوٹ علاقے میں فضائي حملے میں زرقاوی نامی طالبان سرغنہ اور اس کے آٹھ ساتھی ہلاک ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق زرقاوی کی ہلاکت سے صوبہ ننگرہار، کنڑ اور نورستان میں طالبان کو کافی نقصان پہنچا ہے اور اسے طالبان کے لئے کاری ضرب سمجھا جا رہا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق زرقاوی دھماکہ خیز مواد اور سڑک کنارے بم نصب کرنے کا ماسٹرمائنڈ سمجھا جاتا تھا۔ طالبان نے ابھی تک اس خبر پر کوئي ردعمل ظاہر نہيں کیا ہے۔
.......
/169