اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اپنی ڈرامائي خاموش توڑتے ہوئے بحرین کے مظلوم عوام کے خلاف آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائيوں کو روکنے کی موثر کوشش کرے۔ انہوں نے کہاکہ بحرین میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور عوام کو کچلا جارہا ہے لیکن بحرین عوام نے انتخابات کا بائيکاٹ کرکے دکھادیا کہ وہ آل خلیفہ کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ عمر ریاض عباسی نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک اپنے مفادات کے لئے اسلامی اور عرب ممالک کے بادشاہوں اور ڈکٹیٹروں کی حمایت کررہے ہیں۔
.......
/169