2 دسمبر 2014 - 12:03
بیت المقدس کے خلاف صیہونی فوجیوں کی جارحانہ کاروائیاں جاری

بيت المقدس اور مسجدالاقصي کے خلاف صيہوني فوجيوں اور صيہوني آبادکاروں کي جارحانہ کاروائيوں کا سلسلہ بدستور جاري ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بيت المقدس اور مسجدالاقصي کے خلاف صيہوني فوجيوں اور صيہوني آبادکاروں کي جارحانہ کاروائيوں کا سلسلہ بدستور جاري ہے-  فلسطيني ذرائع کے مطابق صيہوني آبادکاروں نے صيہوني فوجيوں کي مدد سے گذشتہ دو روز کے دوران بيت المقدس ميں مسجدالاقصي کے خلاف جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے اس مسجد کي بے حرمتي کي اور فلسطيني نمازيوں کو زدوکوب کيا- گذشتہ ايک ہفتے سے صيہونيوں کے ہاتھوں اس مسجد کي بے حرمتي کا سلسلہ جاري ہے جس کا مقصد اس مسجد کو مسلمانوں اور يہوديوں کے درميان تقسيم کي سازش کو عملي جامہ پہنانا ہے- صيہوني فوجيوں نے بھي اس مسجد کے اطراف سے گيارہ فلسطينيوں کو گرفتار کيا ہے جنھيں تفتيش کيلئے نامعلوم مقام پر منتقل کرديا گيا- پير کے روز ايک فلسطيني لڑکي، جو فلسطينيوں کے خلاف صيہونيوں کے جارحانہ اقدامات کے ردعمل ميں ايک صيہوني فوجي پر حملہ کرنے کيلئے آگے بڑھي تھي، غاصب فوجيوں کي فائرنگ کا نشانہ بن کر شہيد ہوگئي- حاليہ ہفتوں کے دوران غاصب صيہوني فوجيوں کي جارحيت ميں فلسطينيوں کي ايک بڑي تعداد شہيد و زخمي ہوئي ہے- دريں اثنا فلسطين کے انساني حقوق کے مرکز نے ايک رپورٹ ميں اعلان کيا ہے کہ نومبر کے مہينے ميں فلسطيني اراضي اور خاصطور سے بيت المقدس پر صيہوني فوجيوں اور صيہوني آبادکاروں کے جارحانہ حملوں ميں کم از کم، نو فلسطيني مسلمان شہيد اور پانچ سو ساٹھ ديگر زخمي ہوئے ہيں- احرار مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ غرب اردن کے مختلف شہروں کو جارحيت کا نشانہ بنانا غاصب صيہونيوں اور صيہوني فوجيوں کا وطيرہ بن گيا ہے جہاں روزانہ، ان کي جارحانہ کاروائيروں کا مشاہدہ کيا جارہا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲