اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اتوار کو پارلیمان کے سیشن کے بعد العبادی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پچاس ہزار فرضی فوجیوں کے اسکینڈل کو بے نقاب کیا ہے۔ایک پارلیمانی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پچاس ہزار ملازمتوں کو ختم کیا ہے کہ جو فوج کی چار مکمل ڈویژنوں کے مساوی ہیں۔العبادی کے ترجمان رفید جبوری کا کہنا ہے کہ حال ہی میں تنخواہوں کی تقسیم کے دوران فوجیوں کے اعداد و شمار کی تحقیق کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ ایک بریگیڈ کمانڈر کے ماتحت عام طور پر تیس سے چالیس یا اس سے بھی زیادہ فوجی ہوتے ہیں جو گھروں پر رہتے ہیں یا ان کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔افسر کا کہنا تھا کہ مشکل یہ ہے کہ وہ اس کے باوجود بریگیڈ کمانڈر کے عہدے پر باقی رہتا ہے، اور اپنے اعلی افسروں کو بڑی مقدار میں رشوت دیتا ہے۔سینئر فوجی افسر نے وضاخت کی کہ یہی سبب ہے کہ ایسے ہزاروں فوجی جو زخمی ہو گئے یا مارے گئے انہیں مردہ اعلان ہی نہیں کیا جاتا ہے۔ستمبر میں وزارت عظمی کے عہدے پر منصوب ہونے کے بعد سے فوج میں اصلاحات اور بدعنوانی کے خاتمے کی کارروائی کے تحت العبادی نے کئی فوجی افسروں کو سبکدوش کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲