30 نومبر 2014 - 15:55
 افغانستان: فوجی آپریشن میں متعدد طالبان ہلاک و گرفتار

افغانستان میں دسیوں طالبان ہلاک و زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع اور داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان گروہ کے خلاف ہونے والی کارروائی میں 39 طالبان ہلاک، درجنوں زخمی اور 38 گرفتار ہوئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے آج بروز اتوار اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات طالبان گروہ کے خلاف ایک آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں 21 طالبان ہلاک اور 35  کوگرفتار کرلیا گيا ہے۔  افغانستان کی وزارت دفاع نے مزید کہا ہے کہ فوج کی طالبان کے خلاف کارروائی میں چار سیکیورٹی اہل کار ہلاک بھی ہوئے ہیں۔  افغانستان کی وزارت داخلہ نے بھی آج اعلان کیا ہے ملک میں طالبان کے خلاف ہونے والی کارروائی میں 18 طالبان ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں، ان کارروائيوں میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان گروہ کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

.......

/169