30 نومبر 2014 - 15:42
 ایرانی میزائیلی توانائی کی نگرانی نہیں کی جاسکتی

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران کی میزائیلی توانائی کی نگرانی نہیں کی جاسکتی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایڈمرل علی شمخانی نے آج تہران میں فضائی دفا‏عی صنعتوں کی نمائش کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی ایران کی میزائلی رینج، دھمکیوں کے تناسب سے ہے اور یہ مکمل طور پر روائیتی ہتھیاروں کے دائرے میں ہے اور ان میں کسی قسم کا کوئی انحراف نہیں پایا جاتا۔  ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران میں فضائی دفا‏عی صنعت کے شعبے اور اہداف کی شناسائی کی توانائی میں ترقی و پیشرفت ہوئی ہے کہا کہ ایران کی میزائلی توانائی بھی جوہری توانائی کے مقامی صلاحتوں کی بنیاد پر وجود میں آئی ہے اور جوہری صنعت کی مانند مکمل طور پر پرامن ہے۔
.......

/169