29 نومبر 2014 - 15:43
فارس تعاون کونسل کا حالیہ بیان بے بنیاد: مرضیہ افخم

اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے تین جزیروں کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے حالیہ بیان کو بے بنیاد اور حقائق مسخ کرنے سے تعبیر کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے تین جزیروں کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے حالیہ بیان کو بے بنیاد اور حقائق مسخ کرنے سے تعبیر کیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے خیلج فارس تعاون کونسل کے ۱۳۳ ویں اجلاس میں ایرانی جزیروں، ابو موسیٰ، تنبہ کوچک اور تنبہ بزرگ کے بارے میں ایک متنازعہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان جزیروں کو ایران کی سر زمین کا ناقابل جدا علاقہ قرار دیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک سے باہمی احترام اور عدم مداخلت کے اصول پر دوستانہ تعلقات کو اپنی پہلی ترجیح سمجھتا ہے اور ھمسایہ ممالک سے تعلقات میں فروغ میں کسی حد کا قائل نہیں ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک سے تعمیری تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ کو خوش آمدید کہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲