اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نوذر شفیعی نے کہا ہے کہ تشدد اور گرفتاریوں کے ذریعے بحرینی عوام کی سیاسی تحریک کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ نوذر شفیعی نے فارس خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران تاکید کی کہ شیخ عیسی قاسم کی گرفتاری حتی آل خلیفہ کی تشدد آمیز اقدامات بحرین کے عوام کو اپنے حقوق کے حصول کے سلسلے میں زیادہ پرعزم اور متحد کریں گے۔ نوذر شفیعی نے آل خلیفہ کے ہاتھوں جمہوریت کے حامیوں کی گرفتاریوں اور فوجی طریق سے عوامی احتجاج کو دبائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے عوام اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ اکیسویں صدی میں مطلق العنان حکومت کے کوئي معنی نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲