اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے علاقے کے مسلمان ممالک کےساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے پرتاکید کی ہے۔ عراقی وزیراعظم نے آج لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراق علاقے کے تمام ملکوں کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کی برقراری کا سلسلہ جاری رکھےگا اور مخالف ملکوں کے ساتھ بھی اشتراک عمل رکھنے کی کوشش کرےگا۔ العبادی نے مزید کہا کہ جب تک علاقے کے ممالک تمام میدانوں میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ ہماہنگ نہيں رہیں گے اس وقت تک ترقی نہيں کرسکتے۔ عراقی وزيراعظم نے اپنے انٹرویو کے دوسرے حصے میں کہا کہ داعش دہشتگرد گروہ کے قبضے سے بعض عراقی شہروں کی آزادی سے ثابت ہوگیا کہ عوام اور فوج کے درمیان اتحاد سے اس گروہ کو ختم کیاجاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲