28 نومبر 2014 - 16:17
سعودی عرب میں شیعہ مسلمان انتہائی مشکل حالات میں

سعودی عرب میں انسانی حقوق کے یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ نے اس ملک میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے امتیازی سلوک پرتنقید کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  لبنان کی العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق علی الدبیسی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کہاکہ سعودی عرب میں شیعہ مسلمان نہایت مشکل حالات میں ہیں اور انھیں سعودی حکومت اور انتہاپسند وہابیوں نیز دہشتگردگروہوں کے تشدد و جارحیت کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ علی الدبیسی نے مزید کہا کہ منصوبہ بند حملے ، آئین میں شیعوں کے لئے کسی طرح کے حقوق کو تسلیم نہ کیا جانا، معاشی و سماجی محرومی اور عمر قید کی سزائيں وہ جملہ امتیازي سلوک ہے جو سعودی معاشرے میں شیعہ مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے یورپیئن آرگنائزیشن کے سربراہ علی الدبیسی نے کہا کہ سعودی ذرائع ابلاغ شیعہ عقائد کے خلاف نفرت پھیلاتے ہيں اور ان ذرا‏ئع ابلاغ کے مقالے ان کے خلاف تہمت اور تکفیریت سے بھرے ہوتے ہیں۔ علی الدبیسی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی حکومت القطیف جیسے شیعہ علاقوں کی آبادی کے ڈھانچے کو تبدیل اور منصوبہ بند طریقوں سے ان علاقوں کی آبادی کے تانے بانےکو درہم برہم کرکے وہاں سنی مسلمانوں کو آباد کرنا چاہتی ہے۔ سعودی عرب میں بیس فیصد شیعہ مسلمان ہیں لیکن اس کے باوجود انھیں دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲