اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ آج علاقائی مسائل اور بعض حساس بین الاقوامی مشکلات کو دور کرنے میں ایران کا کردار ہمیشہ سے زيادہ اہم ہے۔ ڈاکٹرلاریجانی نے آج صوبہ یزد کے علماء سے خطاب کرتے ہوئے علاقے میں موجود مسائل بالخصوص گذشتہ عشرے میں پیدا ہونے والی انتہاپسندی اور مذہبی اختلافات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے رجحانات میں بعض مغربی ممالک اور صیہونی حکومت کے جاسوسی اداروں کاخفیہ کردار ایران کے لئے واضح ہے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ان مسائل کے سلسلے میں ایران کے ذمہ دارانہ کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں ایران تنہا وہ ملک تھا جو دہشتگردی کے خلاف مہنگی اور وقت طلب جدوجہد کے لئے میدان میں اترا اور یہ تمام ممالک پر واضح ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرلاریجانی نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کی تدابیر سے، ملت ایران تمام مسائل کو پيچھے چھوڑ دےگی۔ ڈاکٹرلاریجانی نے پابندیوں کو اٹھانے کےلئے ایران کے ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئۓ کہا کہ خوش قسمتی سے گذشتہ ایک سال کے اندر سنجیدہ مذاکرات ہوئے اور ان مذاکرات میں ملکوں کی نیت واضح ہوگئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲