27 نومبر 2014 - 19:05
ہند و پاک وزرائےاعظم کی سارک اجلاس میں مختصر ملاقات

ہندوستان اور پاکستان کے وزرائےاعظم نے سارک سربراہی اجلاس میں ایک دوسرے سے مختصر ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان اور پاکستان کے وزرائےاعظم نے سارک سربراہی اجلاس میں ایک دوسرے سے مختصر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستانی وزیراعظم نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندرمودی سے ملاقات کے دوران نہایت مختصر گفتگو کی۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اختلاف نظر سارک اجلاس کے معاہدوں پر اثرانداز رہا ۔ رپورٹوں کے مطابق سارک سربراہ کانفرنس کے دوران نریندر مودی اور نواز شریف ایک دوسرے سے کھنچے کھنچے رہے لیکن بعد میں دونوں نے نہ صرف مصافحہ کیا بلکہ کچھ دیر باتیں بھی کیں ۔ نیپالی وزیر خارجہ مہندرا بہادر پانڈے کے حوالے سے  ہندوستانی اخبار نے دعویٰ کیاکہ دونوں وزرائے اعظم اور دیگر سارک رہنماؤں نے پہاڑی مقام پر پانچ گھنٹے ساتھ گزارے ۔ نیپالی وزیر اعظم سشیل کوئرالہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی دونوں آپس میں باتیں کرتے نظر آئے تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲