اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اعتماد کا ووٹ شروع ہونے سے پہلے صدر نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر محمد فرہادي کی تعریف کی اور اس کے بعد پارلیمنٹ میں ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ 197 ممبران پارلیمنٹ نے فرہادي کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 28 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں اور دس نے ان کے خلاف ووٹ ڈالے۔ صدر روحانی اس سے پہلے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چار وزراء کو پیش کر چکے تھے جن کو پارلیمنٹ نے اعتماد کا ووٹ نہیں دیا۔
پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر محمد فرہادي نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ گزشتہ تجربات کی بنیاد پر مجھے یقین ہے کہ آج ملک کا سب سے اہم مسئلہ، سائنس اور یونیورسٹی کی پیشرفت اور ترقی ہے، کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں میں ترقی کے لئے ہم تیار ہیں۔
.......
/169