26 نومبر 2014 - 17:53
کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ہزارہ جوان شہید

کوئٹہ میں بدھ کی شام سریاب کے علاقے منیر مینگل روڈ میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک شیعہ ہزارہ جوان کو شہید کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کوئٹہ میں بدھ کی شام سریاب کے علاقے منیر مینگل روڈ میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک شیعہ ہزارہ جوان کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے سریاب روڈ پر واقعہ ویلڈنگ کی دکان میں نذیر حسین ولد خیر محمد کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید ہونے والے کا تعلق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن سے بتایا جاتا ہے۔ یاد رہے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ، پشتون آباد، خروٹ آباد اور کچلاک دہشتگردوں کا گڑھ بن چکے ہیں اور دہشتگرد اکثر انہی علاقوں سے نکل کر آسانی سے اپنی کاروائیاں کرتے ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ کیجانب سے انکے خلاف کاروائی نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲