اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ رجیم کے مزدوروں نے اس ملک کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر یورش کر کے گھر کی تلاشی کی۔
المنار ٹی وی چینل نے اس خبر کی مزید تفصیلات بیان نہ کرتے ہوئے کہا: آل خلیفہ حکومت کے دسیوں مزدوروں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر دھاوا بولا اور گھر کے سامان کی توڑ پھوڑ کی۔
اس حملے کے بعد علماء، فضلا اور عام لوگوں نے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے باہر دھرنا دیا اور آل خلیفہ رجیم کے خلاف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ یہ دوسری مرتبہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حکومتی کارندوں کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔
سیاسی لیڈروں اور مذہبی تنظیموں نے شیخ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی شدید مذمت کی اور اس اقدام کو ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا۔
