اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوي وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون نے ويانا مذاکرات کي مدت ميں توسيع پر اپنے پہلے ردعمل ميں کہا ہے کہ مذاکرات ميں بعض پيشرفت حاصل ہوئي ليکن اس بات کا اطيمنان ضروري ہے کہ ہم ايک پائيدار اور جامع سمجھوتے کي جانب بڑھ رہے ہيں ۔
انہوں نے اسي کے ساتھ اميد ظاہر کي ہے کہ معينہ مدت کے اندر يعني يکم جولائي دو ہزار پندرہ سے پہلے ہي جامع ايٹمي سمجھوتہ ہوجائے گا ۔ برطانيہ کے وزير خارجہ فلپ ہيمنڈ نے بھي پير کي رات اس بات پر زور ديا کہ مذاکرات کي مدت ميں توسيع کا مطلب مذاکرات کو جاري رکھنا ہے اس کو روکنا نہيں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کي مدت ميں توسيع سے ہميں جامع سمجھوتے کے حصول کے لئے کافي وقت مل گيا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے اوائل ميں مذاکرات شروع ہوجائيں گے ۔ برطانوي وزير خارجہ نے کہا کہ دونوں فريقوں کا ہدف چند مہينے کے اندر جامع سمجھوتے کا حصول ہے۔
.....
/169