24 نومبر 2014 - 10:14
تیونس میں نقلاب کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ

شمالی افریقہ کے ملک تیونس میں چار سال پہلے آئے انقلاب کے بعد پہلی بار اس ملک کے عوام براہ راست اپنے صدر کو منتخب کرنے کے لئے ووٹنگ کر رہے ہیں۔ تیونس میں انقلاب نے طویل عرصے سے آمریت کر رہے زین العابدین بن علی کے اقتدار کو ختم کر دیا تھا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شمالی افریقہ کے ملک تیونس میں چار سال پہلے آئے انقلاب کے بعد پہلی بار اس ملک کے عوام براہ راست اپنے صدر کو منتخب کرنے کے لئے ووٹنگ کر رہے ہیں۔ تیونس میں انقلاب نے طویل عرصے سے آمریت کر رہے زین العابدین بن علی کے اقتدار کو ختم کر دیا تھا۔

اتوار کو ہو رہے انتخابات میں، معزول ڈکٹیٹر کے وفاداروں، کالعدم جماعتوں کے اراکین اور 2011 کے انقلاب سے سامنے آنے والے نئے سیاستدانوں کے درمیان کانٹے کی ٹکر کا امکان ہے۔

تیونس میں اس انتخابات کو 1956 میں فرانس سے ملی آزادی کے بعد سے پہلا آزاد الیکشن کہا جا رہا ہے۔ اتوار کی ووٹنگ، تاریخ میں اقتدار کی عوام کے ذریعے منتقلی کا راستہ ہموار کرے گی۔

تیونس میں صدارتی عہدے کے انتخاب میں 27 امیدوار اپنی قسمت آزمانے کے لئے میدان میں ہیں۔ اس لئے کسی امیدوار کے صدر بننے کے لئے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنا ناممکن لگتا ہے۔ اگر کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں ملے تو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدوار دوسرے مرحلے میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔
.......

/169