24 نومبر 2014 - 10:13
 داعش کی نابودی یقینی ہے:کرمانشاہ کے سنی امام جمعہ

انہوں نے زور دے کر کہا: داعش یقینا نابود ہو کر رہے گا چونکہ افراطی ٹولوں کی عمر بہت کم ہوتی ہے لیکن یہ فکر ختم ہونے والی نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے شمال میں واقع شہر پاوہ کے سنی عالم دین اور امام جمعہ ’’ملا قادر قادری‘‘ نے ’’علمائے اسلامی کے نقطہ نظر سے انتہا پسند اور تکفیری تحریکوں پر عالمی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جب امریکہ نے عراق پر حملہ کیا تو ہم پریشان تھے، اب بھی امریکہ عراق پر حملے کر رہا ہے، دو مہینوں سے دنیا کے چالیس ملک ایک چھوٹے سے شہر کوبانی سے دھشتگردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں، یہ سب جھوٹ بول رہے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا: داعش یقینا نابود ہو کر رہے گا چونکہ افراطی ٹولوں کی عمر بہت کم ہوتی ہے لیکن یہ فکر ختم ہونے والی نہیں ہے۔
پاوہ کے امام جمعہ نے کہا: ہمیں اپنی مساجد کی حفاظت کرنا چاہیے تاکہ داعشی فکر ان میں سرایت نہ کر جائے، داعش کا نتیجہ اسلام فوبیا ہے تاکہ اسلام دنیا میں پیشرفت نہ کرے۔ امریکہ انقلاب اسلامی کی کامیابی اور دنیا میں اسلامی بیداری کے وجود پانے کے بعد، اسلام کا چہرہ بگاڑنے کی کوشش میں لگ گیا اور داعش کو اسی مقصد کی خاطر وجود میں لایا گیا۔
ملا قادر قادری نے داعش کو اسلامی ممالک کے آپسی اختلافات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا: مسلمانوں کو ہوشیار رہنا چاہیے تاکہ ایسے اور ٹولے دنیا میں سر نہ نکالیں۔ ہم ایران میں شیعہ اور سنی سب ایک ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں، مشکلات پائی جاتی ہیں لیکن ایک ساتھ زندگی کا لطف کچھ اور ہی ہے۔ ایران میں امن و سکون چند چیزوں کی وجہ سے برقرار ہے ایک رہبر معظم انقلاب کی حکیمانہ رہبری سے، دوسرے شیعہ سنی علماء کی ہمفکری اور تیسرے لوگوں کے میدان میں پر جوش حضور سے۔
یاد رہے کہ "علماء اسلام کے نقطۂ نظر سے انتہا پسند اور تکفیری تحریکوں پر عالمی کانفرنس" عنوان کے تحت ایران کے مذہبی شہر قم میں دو روزہ کانفرنس جاری ہے۔ جس میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے علماء اسلام بڑی تعداد میں حاضر ہوئے ہیں۔اس کانفرنس کا انعقاد امام کاظم (ع) نامی ایک ثقافتی مرکز اور مدرسہ میں کیا گیا ہے۔آج یہ کانفرنس ممتاز مقالہ نگاروں کی قدردانی اور مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ سبحانی کی تقریر کے بعد اپنے اختتام کو پہونچے گی۔۔

..............

242