23 نومبر 2014 - 06:35
تاج محل ، مسلمانوں کے حوالے کیا جائے

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ایک وزیر نے ہندوستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا کے تمام عجائبات میں سے ایک '' تاج محل''ہے جسے مسلمانوں کے حوالے کیا جائے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے وزیر اقلیتی امور اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان نے اپنے ایک بیان میں ہندوستان کی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا  ہے کہ تاج محل کو مسلمانو ں کے حوالے کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو 17ویں صدی کے عجائب ''تاج محل'' میں نماز ادا کر نے کی اجازت دی جائے۔ واضح ہو کہ ''تاج محل'' دو مسلمانوں کا مقبرہ ہے لہٰذا اس کو مرکزی وقف بورڈ کے حوالے کیا جائے۔

.......

/169