22 نومبر 2014 - 16:24
دہشت گردي خلاف کے جنگ کا مغربی نعرہ محض تشہيراتي ہے

مجلس شورائے اسلامي کے اسپيکر نے کہا ہے کہ جن ملکوں نے دہشت گردي کو پروان چڑھاياہے،دہشت گردي خلاف کے جنگ کا ان کانعرہ محض تشہيراتي پہلو کا حامل ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علي لاريجاني نے جو جيبوتي کے دورے پر ہيں اس ملک کي پارليمنٹ کي نئي عمارت کي افتتاحي تقريب ميں کہا کہ جن ملکوں نے دہشت گردي کو پروان چڑھانے ميں رول ادا کيا ہے ان کي طرف سے دہشت گردي کے خلاف جنگ ممکن نہيں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردي کے خلاف  جنگ ميں دہشت گردي کےپھيلنے اور آج کي دنياميں پائي جانے والي بدامني کے علل واسباب کا حقيقي معنوں ميں  جائزہ لياجانا ضروري ہے  ۔ اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکرنے کہا کہ دہشت گردي کے علل واسباب کا جائزہ ليتے وقت بڑي طاقتوں کے ذريعے مختلف ملکوں کے عوام کي اہانت اور حقارت کا بھي جائزہ لينا چاہئے ۔

پارليمنٹ کے اسپيکر نے جيبوتي کي پارليمنٹ کي نئي عمارت کي افتتاحي تقريب ميں جو اسلامي جمہوريہ ايران کي مدد سے تيار کي گئي ہے کہاکہ  اس عمارت کي تعمير ميں ايران کے اقدام سے دونوں ملکوں کے قريبي اور گہرے تعلقات کي نشاندہي ہوتي ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحري قزاقوں کا مقابلہ اور سمندري سيکورٹي کي برقراري ميں ايران اور جيبوتي کا تعاون بہت ہي اہميت کا حامل ہے ۔

.......

/169