اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شام میں داعش دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر شامی حکومت کو گرانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔ لاوروف نے ماسکو میں روسی دفاعی کمیٹی اور خارجہ کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر شامی نظام کو بدلنے کی کوشش کررہا ہے اور داعش کے خلاف امریکی حملے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس نے کہا کہ شام اقوام متحدہ کا رکن اور ایک مستقل ملک ہے اور شام کے خلاف امریکی سازش بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
.......
/169