21 نومبر 2014 - 20:51
زائرین کربلا کے لیے خدمات کی فراہمی، تہران بلدیہ کو سونپ دی گئی

تہران کے میئرڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اربعین حسینی (ع) کے موقع پر کربلا میں زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے اس شہر کے گورنر سے اتفاق رائے کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کے میئرڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اربعین حسینی (ع) کے موقع پر کربلا میں زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے اس شہر کے گورنر سے اتفاق رائے کیا ہے۔
تہران کے میئر نے کربلا کے گورنر سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اربعین کے ایام میں کربلا میں کروڑوں زائرین حاضر ہوتے ہیں اور ہم نے اس حوالے سے زائرین کے لیے بہتر خدمات فراہم کرنے میں تہران کی شرکت کو ضروری سمجھا ہے۔
انہوں نے کہا: کربلا کے گورنر کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ہم امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے ضروری امکانات کے ساتھ کربلا میں حاضر ہوں۔
کربلا کے گورنر نے بھی اس ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ اربعین کے ایام میں زائرین حسینی کو خدمات فراہم کرنے میں تہران کے تعاون کا استبال کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲