20 نومبر 2014 - 13:49
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے کربلا میں بین الاقوامی کانفرنس اور ’’تراتیل سجادیہ‘‘ نمائش کا انعقاد+تصاویر

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اس کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کے علاوہ نمائش میں بھی حصہ لیا اور امام سجاد علیہ السلام سے متعلق اپنی شائع کردہ کتابوں کو نمائش کے طور پر لگایا۔

اہل یبت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام سید الساجدین زین العابدین حضرت علی بن حسین علیہما السلام کی شہادت کے ایام میں کربلا میں حرم امام حسینی میں مختلف ممالک اور مختلف ادیان کی شخصیتوں کی موجودگی میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حرم امام حسین علیہ السلام کے خاتم الانبیاء حال میں ۲۴ صفر کو منعقدہ اس کانفرنس میں حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبد المھدی کربلائی نے خطاب کیا۔
کانفرنس کے علاوہ حرم مطھر کے باب القبلہ پر ’’تراتیل سجادیہ‘‘ نامی ایک نمائشگاہ بھی لگائی گئی جس میں امام سجاد علیہ السلام سے متعلق لکھی گئی کتابیں نمائش کے طور پر لگائی گئیں۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اس کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کے علاوہ نمائش میں بھی حصہ لیا اور امام سجاد علیہ السلام سے متعلق اپنی شائع کردہ کتابوں کو نمائش کے طور پر لگایا۔

نمائش میں لگائی گئی اہل بیبت(ع) عالمی اسمبلی کی کتابیں اہم شخصیات اور علماء کی توجہ کا محور قرار پائیں۔
درج ذیل تصاویر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے غرفے(پویلین) سے متعلق ہیں:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲