20 نومبر 2014 - 10:02
ایٹمی مسئلے کے حل کیلئے ایرانی طریقے منطقی، لاریجانی

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں مسئلے کے حل کیلئے ایران نے جو طریقے پیش کئے ہیں وہ منطقی اور منصفانہ ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر مشہدالمقدس میں مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ملکوں کو صلاح دی کہ وہ موقع ضایع کرنے سے گریز اور ایران کو اپنے غیر منطقی مطالبات پیش کرکے مایوس نہ کریں۔ انھوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا عمل طویل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کی عدم سنجیدگی اور خوشامد پسندی کے نتیجے میں ہی، مذاکرات کا عمل اتنا طویل ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقابل فریق نے اگر مذاکرات اور جامع جوہری سمجھوتہ طے کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہوتا تو اتنے عرصے تک مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔

.......

/169