اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے خود ساختہ بحران سے نکلنے کے لئے آل سعود حکومت کی کوششوں کے ساتھ ہی، سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے منگل کے دن، ملک کے اندر انتہاپسند عناصر کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے لئے اپنی سرحدوں میں سیکیورٹی بڑھانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں پر یہ سیکیورٹی انتظامات باعث بنے ہیں کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر، دہشتگردانہ حملوں کے لئے ملک کے اندر موجود انتہا پسندوں کو استعمال کررہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ریاض نے عراق کے ساتھ ملک کی شمالی سرحدوں میں حائل علاقے کو بیس کلو میٹر تک بڑھا دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہی سعودی عرب ہے کہ جو ایک عرصے تک شام اور عراق میں دہشتگردوں کو بھیجتا رہا ہے، اور آج یہ دہشتگرد گروہ جب اپنے ملک واپس آرہے ہیں تو ریاض اس پر ردعمل ظاہر کررہا ہے۔
.......
/169