18 نومبر 2014 - 19:06
ہندوستان کی انٹیلیجنس: داعش ہندوستان سے افراد بھرتی کرنے کی کوشش میں

ہندوستان کی انٹیلیجنس ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ اس ملک سے اپنے لئے افراد بھرتی کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی انٹیلیجنس ایجنسی نے آج وزارت دا‏‏خلہ کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ ہندوستان میں اپنی برانچیں بڑھانیں اور ملک کے مختلف علاقوں سے ہندوستانیوں کو دھوکا دے کر اپنے گروہ میں شامل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان کے عسکری عہدیدار سبرتاساہا نے خبردار کیا تھا کہ داعش گروہ ہندوستان کے لئے خطرہ شمارہوتا ہے۔ داعش کے سلسلے میں ہندوستان کی انٹیلیجنس ایجنسی کا انتباہ ایسے عالم میں سامنے آيا ہے کہ یہ دہشتگردگروہ عراق اور شام میں سرگرم ہے اور ان ملکوں کے سیکورٹی اہلکار مختلف علاقوں سے ان کا صفایا کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲