اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جمعیت علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے عالم اسلام کے موجودہ حالات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور شام میں جاری داعش تحریک کے پس پشت امریکہ اور یوروپی ممالک ہیں اور اس معاملے میں امریکہ کے ساتھ یوروپی ممالک بھی اس خطہ میں دوہرا کھیل کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بڑی سازش کے تحت دنیا بھر سے داعش کے نظریات کے حامی افراد کو ایک جگہ جمع کیا جارہا ہے۔
موصوف مولانا نے کہا کہ یہ مطلب اور موقع پرست ممالک پہلےاپنے مقاصد کے حصول کے لئے ان کا استعمال کرتے ہیں اور بعد میں اپنی مطلب بر آوری کے بعد ان کو نیست ونابود کرتے ہیں۔
عالم اسلام کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کودشمن طاقتوں کی ان خفیہ چالوں سے ہوشیار اور محتاط رہنے کی سخت ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲