اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی فوج نے ملک کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں جاری خیبر ون آپریشن کے دوران دس دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ اسلام آباد سےموصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے دوران باڑہ کے علاقے میں 10 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور اسلحہ سمیت خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا جب کہ خیبر ایجنسی میں آپریشن کے دوران اب تک 20 اہم کمانڈروں سمیت 350 دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں خاصطور پر شمالی وزیرستان میں فوج کا آپریشن ایسی صورت حال میں جاری ہے کہ امریکہ نے بھی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اپنے ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور حالیہ دنوں میں امریکہ کے ڈرون حملوں میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲