اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے کا بل کی فوجی اکیڈمی میں اپنے ایک بیان میں افغان نیشنل آرمی کی بڑھتی ہوئی توانائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کا تخٹہ پلٹنے کیلئے مسلح گروہوں کی جاہ طلبی کبھی حقیقت کا روپ نہیں دھار سکتی۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو کا یہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کی کاروائیاں آئندہ مہینے ختم ہونے والی ہیں اور یکم جنوری سنہ دو ہزار پندرہ سے یہ مشن، افغان فوجیوں کی تربیت اور ان کے ساتھ تعاون میں تبدیل ہونے والا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل افغانستان کی حکومت نے کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد افغانستان میں امریکہ اور نیٹو افواج کو باقی رکھنا ہے۔
........
/169