اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اس مللاقات میں بات چیت کرتے ہوئے علاؤالدین بروجردی نے علاقے کے موجودہ بحرانوں کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غلط پالسیوں کا نتیجہ قراردیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردی کی اچھی اور خراب دہشت گردی میں تقسیم علاقے میں دہشت گرد گروہوں کی تشکیل اور ان میں توسیع کا سبب بنی ہے اور اس پالیسی نے، جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی تیارکردہ ہے، علاقائي اور عالمی سیکورٹی کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔ علاؤالدین بروجردی نے ایران پر عائد پابندیوں کو ناکام پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پابندیاں ملت ایران کی اپنے برحق مواقف سے پیچھے ہٹنے کا ہرگز سبب نہیں بنی ہیں بلکہ ان سے یورپ کی صنعتی اور تجارتی کمپنیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ اس ملاقات میں اٹلی کے سفیر نے ایران کو علاقے کا ایک اہم ملک قراردیا اور کہا کہ ایران کے بغیر علاقے کے بحرانوں پر کنٹرول حاصل نہیں کیا جاسکتا اور اٹلی کے حکام کا ہمیشہ یہی نظریہ رہا ہے۔
.......
/169