اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے آج صبح سے مشرقی شہر بعلبک میں دہشتگردوں گرفتار کرنے کےلئے کاروائياں شروع کردی ہیں۔ لبنان اخبار النھار نے رپورٹ دی ہے کہ بقاع میں حزب اللہ کے جوان سرگرم عمل ہیں اور داعش کے خلاف عیسائي، اھل سنت اور دروزی جوانوں کا گروہ تشکیل دے رہے ہیں۔ یہ نیا گروہ لبنان میں داعش کے خلاف سرگرم عمل ہوگا۔ واضح رہے لبنان اور شام کے سرحدی علاقوں میں حالیہ دنوں میں بدامنی رہی ہے اور لبنان فوج نے داعش اور النصرۃ دہشتگردگروہوں کے خلاف کاروائياں کی تھیں۔ ان کاروائيوں میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوے ہیں۔ واضح رہے شام میں تکفیریوں کے ایجاد کردہ بحران سے لبنان بری طرح متاثر ہوا ہے۔
.......
/169