اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعرات کو کہا کہ ہم تمام فریق کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر غزہ کی ناکہ بندی جاری رہی اور تعمیر نو کے عمل میں خلل واقع ہوا تو یہاں صورتحال ایک بار پھر دھماکہ خیز ہو سکتی ہے۔
عز الدین القسام بریگیڈ نے غزہ سٹی میں ایک ریلی کے دوران یہ انتباہ دیا۔ یہ ریلی حماس کے ان کمانڈروں کی یاد میں منعقد کی گئی تھی کہ جو غزہ کے خلاف اسرائیل کی حالیہ جارحیت میں شہید ہو گئے تھے۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے اور اگر غزہ میں تعمیرنو کا عمل شروع نہیں ہوا تو ہم دھماکہ خيز پوزیشن کے لئے مکمل طور پر دشمن کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کا2007 سے محاصرے کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے اس علاقے میں ضروری اشیاء کی فراہمی نہیں ہو پا رہی ہے اور لوگ بہت ہی مشکلات میں زندگی گزار رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169