14 نومبر 2014 - 13:09
عراق: ایرانی مصنوعات کی شرح 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی ادارہ برائے ترقی تجارت میں عراق کے تجارتی امور کے ذمہ دار نے کہا ہے کہ گذشتہ سات مہینوں میں عراق کے لئے ایران کی مصنوعات کی شرح سات سوملین ڈالر تک پہنچ گئي ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مجید قربانی فراز نے جمعرات کو صوبہ کربلا کے ساتھ تجارتی میں فروغ کے زیر عنوان نشست میں ایران کے شہر قزوین کی تاجر برادری سے کہا کہ گذشتہ سات مہینوں میں ایران نے تکنیکی اور فنی خدمات بھی فراہم کی ہیں جن کی مالیت چار سو ملین ڈالر ہے۔ قربانی نے کہا کہ سیمنٹ، ٹائلزاور غذائي اشیاء ایران سے آنے والی اشیاء میں سب سے زیادہ ہیں اور روزآنہ سیکڑوں ٹرک ایران سے عراق آرہے ہیں۔ ادھر کربلا میں ایران کے قونصل جنرل شکر اللہ طاہری نے کہا ہےکہ عراق سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے لئے عراق میں ایران کے تجارتی مراکز قائم کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے ایران اور عراق میں بے پناہ اشتراکات ہونے کی وجہ سے دونوں قومیں ایک دوسرے کےساتھ تعاون کررہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169