14 نومبر 2014 - 07:55
لبنان میں صدارت کے عہدے کے لے شائستہ انتخاب پر تاکید

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں صدارت کے عہدے پر شائستہ شخصیت کا انتخاب کرکے ملک کو موجودہ صورت حال سے باہر نکالا جاسکتا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں صدارت کے عہدے پر شائستہ شخصیت کا انتخاب کرکے ملک کو موجودہ صورت حال سے باہر نکالا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے چیئرمین ابراہیم امین السید نے جمعرات کے روز حزب الاتحاد کے سربراہ عبدالرحیم مراد سے گفتگو میں کہا ہے کہ علاقائی کشمکش سے دور رہتے ہوئے لبنان کے تمام فریقوں کو چاہیئے کہ کسی ایسی شخصیت کا انتحاب کریں جو سب کیلئے قابل قبول ہو۔ انھوں نے لبنان کے آئندہ صدر کے طاقتور ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں قومی امن و استحکام کی برقراری کیلئے صدر مملکت  کا طاقتور ہونا ضروری ہے۔ فریقین نے صیہونی حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں لبنانی فوج کے کردار کی قدردانی بھی کی۔ حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے چیئرمین ابراہیم امین السید اور حزب الاتحاد کے سربراہ عبدالرحیم مراد نے اسی طرح داعش کے خلاف تشکیل پانے والے اتحاد پر شک و شبہ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اتحاد بھی صرف امریکہ و اسرائیل کے مفاد میں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲