اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امريکي صدر نے قومي سلامتي کي ٹيم سے کہا ہے کہ وہ شام کےبارے ميں امريکا کي اسٹريٹجي پر ايک بار پھر نظر ثاني کرے –
سي اين اين نے دعوي کيا ہے کہ اوباما نے يہ مطالبہ ايک ايسے وقت کيا ہے جب امريکي حکومت اس نتيجے پر پہنچي ہے کہ بشاراسد کو برطرف کئے بغير دہشت گرد گروہ داعش کو شکست نہيں دي جاسکتي –
شام کے بارے ميں امريکي اسٹريٹيجي ميں تبديلي کا اوباما کا مطالبہ اس وقت سامنےآيا ہے جب بعض ماہرين پہلے ہي کہہ چکےہيں کہ داعش کے خلاف اتحاد اور اس کے ٹھکانوں پر حملہ شام ميں امريکا کي فوجي مداخلت کا ايک بہانہ ہے –
خبروں ميں کہاگيا ہے کہ پچھلے ہفتے قومي سلامتي کي ٹيم کے ساتھ اوباما نے چار مرتبہ ميٹنگ کي ہے اور ان چاروں ميٹنگوں ميں وزيرخارجہ جان کيري بھي موجود تھے -
.......
/169