اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں فلسطین کے نمائندے ابراہیم خریشہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائيل کی 51 روزہ جنگی جرائم کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کی تشکیل کو صحیح راہ میں اہم قدم قرار دیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے اسکولوں میں پناہ گزینوں کی رہائش کے بارے میں پہلے سے انتباہ دے دیا گيا تھا تاہم اس کے باوجود اسرائیل نے 51 روزہ جنگ میں ان انتباہات اور بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کیا اور اسکولوں پر بم برسائے۔
ادھر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کمیٹی کو اپنا کام جلد شروع کرنا چاہئے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے غزہ کی 51 روزہ جنگ میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات اور جرائم کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائيلی حملے میں ہزاروں گھر تباہ ہوگئے اور اقوام متحدہ کے زیر نگرانی کم از کم 223 اسکول کو نقصان پہنچا ہے۔
.......
/169