اہل یبت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی امور کے تجزیہ نگار ریٹائرڈ جنرل طلعت مسعود نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک انسانی حقوق کو دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے حربےکے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
جنرل طلعت مسعود نے ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ایران امریکہ کی بات نہیں سنتا اور وہ امریکہ کا مخالف ہے اس لۓ اس پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتا ہے لیکن امریکہ سعودی عرب جیسے بعض ممالک کے سلسلے میں خاموشی اختیار کرتا ہے حالانکہ ان ممالک میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب امریکہ کا اتحادی ملک ہے۔ جنرل طلعت مسعود نے کہا کہ غزہ پر اسرائيل کی جارحیت ، شام میں دہشتگردی کی حمایت اور پاکستان میں امریکہ کے ڈرون حملے واضح طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں جن کا ارتکاب امریکہ اور اس کے اتحادی کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲