12 نومبر 2014 - 04:11
پاکستان؛ شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ چارافراد ہلاک

افغانستان سے متصل پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے پاکستان کے شمالی وزیرستان کے علاقے ، دوتئی میں ایک مکان اور گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملے میں مکان پر دو میزائل داغے گئے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی مسلسل پروازوں کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملوں میں تیزی آئی ہے جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲