12 نومبر 2014 - 03:58
پاکستان اورجرمنی کی دہشتگردی کے خلاف مہم پرتاکید

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دورئے جرمنی میں اس ملک کی چانسلر اینجلا مرکل سے ملاقات کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دورئے جرمنی میں اس ملک کی چانسلر اینجلا مرکل سے ملاقات کی ہے۔  موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اس ملاقات میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کو جلد ختم کرنے میں کامیاب ہوجائینگے اور پاکستان جرمنی کے ساتھ ملکر دہشتگردی کی بیخ کنی کرے گا۔  جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل سے ملاقات کے بعد برلن میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ جرمن چانسلر کے ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت ہوئی، جرمنی کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن سمیت کئی امور پر جرمنی کے ساتھ تعاون جاری ہے اور جرمن سرمایہ کاروں کی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں دلچسپی ہے جبکہ انرجی فورم کےقیام پر جرمنی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس موقع پر جرمن چانسلر اینجلا مرکل کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے معاشی حالات مزید بہتر بنائے جاسکتے ہیں لیکن سکیورٹی کی صورتحال وہاں سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے اس لیے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کے لیے زبردستی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو مضبوط بنائیں گے کئی شعبوں میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان اور یورپی یونین ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کی حمایت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲