اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اركيو-170 ڈرون، امریکا کا سب سےپیشرفتہ ڈرون طیارے ہے جو انتہائی جدید تکنالوجی کا حامل ہے۔ سپاہ پاسداران کے ماہرین نے ملک کی سرحد کی خلاف ورزی کرنے پر کچھ سال قبل امریکا کے اس جدید ڈرون کو محفوظ زمین پر اتار لیا تھا اور ایرانی ماہرین نے اسے ضابطہ ٹی کوڈ کر لیا تھا۔
ایران کے ایک سینئر کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ جلد ہی اركيو-170 ڈرون طیارے کی رونمائی کی جائے گی جس کی تعمیر نو ایران میں کی گی ہے۔ انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ سپاہ پاسداران نے، ملک کی سرحد کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون طیارے کی سب معلومات حاصل کر لی ہیں۔
امریکا کے اركيو-170 ڈرون کو محفوظ زمین پر اتار کر سپاہ پاسداران کے جوانوں نے ثابت کر دیا کہ وہ ملک کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دندان شکن جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔
.......
/169