اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے نمائندوں نے ایک بیان میں تمام پابندیاں ختم کئے جانے اور ایران میں یورینئم افزودہ کرنے کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی محدودیت قبول نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایران، امریکہ اور یورپی یونین کے سہ فریقی مذاکرات کے موقع پر اسلامی جمہوریۂ ایران کی مجلس شورائے اسلامی یا پارلمینٹ نے ایک بیان میں تمام پابندیاں اٹھائے جانے اور ایران میں یورینئم افزودہ کرنے کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی محدودیت قبول نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے نمائندوں نے آج ایک بیان میں اعلان کیا کہ یہ پارلمینٹ، ملت ایران کے نمائندے کی حیثیت سے مکمل ایٹمی حقوق پر تاکید کرتی ہے اور ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم سے مطالبہ کرتی ہے کہ مذاکرات میں، اسلامی جمہوریۂ ایران کی عزت و اقتدار کا، پوری قوت سے دفاع کرے۔ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے نمائندوں کے بیان میں کہا گياہے کہ حتمی سمجھوتہ طے پانے کے فورا بعد تمام پابندیاں خواہ ایٹمی ہوں یا غیر ایٹمی اٹھا لی جائيں اور ایران کو ایٹمی تنصیبات کی ضرورت کے مطابق ایندھن کی پیداوار سمیت مکمل ایٹمی حقوق دیئے جائیں۔اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یورینئم کی افزودگی کی توسیع و تحقیق اور اسی طرح ایٹمی ایندھن کی ری سائیلکنگ سے متعلق تحقیقاتی سرگرمیوں میں کسی بھی طرح کی محدودیت ناقابل قبول ہے۔
.............
242