9 نومبر 2014 - 13:27
تیس نومبرتک حکومت انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کرائے:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 30 نومبر تک انتخابی دھاندلیوں کے حوالے سے انصاف نہیں ملا تو مسلم لیگ نون کو حکومت چلانا مشکل ہوجائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کےمطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مزید کہا کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ دھرنا ختم ہوجائے گا، ہم 3 ماہ سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور ہمیں انصاف نہ ملا تو آئندہ 3 سال بھی دھرنا جاری رہے گا، موجودہ بحران سے نکلنے کے لئے ہم حکومت کو ایک موقع دے رہے ہیں کہ 30 نومبر سے قبل اگر دھاندلی سے متعلق معاملات حل کرلئے جائیں، اس سلسلے میں مصالحتی فارمولہ پیش کررہے ہیں جو دونوں جماعتوں کے لیے قابل عمل ہوگا، اس فارمولے کے تحت بھی حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا تو 30 نومبر کو ہم اس سلسلے میں ایک نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے لئے حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲