8 نومبر 2014 - 13:35
دہشتگرد ترکی کے راستے عراق و شام جارہے ہیں، انٹرپول

انٹرپول نے داعش کے دہشتگردوں کے ترکي کے راستے شام اور عراق ميں داخل ہونے کي رپورٹ دي ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بين الاقوامي پوليس انٹرپول نے اعلان کيا ہے کہ داعش گروہ ميں داخل ہونے کے لئے دنيا بھر سے دہشتگرد کشتيوں کے ذريعے ترکي پہنچتے ہيں - انٹرپول نے ترکي سے مطالبہ کيا ہے کہ اپنے سمندري اور زميني راستوں کي دقت کے ساتھ نگراني کرے –

بين الاقوامي پوليس انٹرپول کے سيکريٹري جنرل رونالڈ نوبيل نے کہا ہے کہ سبھي ملکوں کو چاہئے کہ اپنے ہوائي اڈوں اور بندرگاہوں  کو دقت سے کنٹرول کريں تا کہ دہشتگرد آساني سے ايک جگہ سے دوسري جگہ سفر نہ کرسکيں –

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عام طور پرسمندري راستوں سے سفر کرنے کو ترجيح ديتے ہيں ، اس لئے بندرگاہوں پر نگراني اورسيکورٹي بڑھانے کي ضرورت ہے –

اسي کےساتھ انٹرپول کے شعبہ انسداد دہشتگردي کي ڈائريکٹرہليري پيئر سينٹ نے بھي اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ دہشتگرد سمندري راستے سے سفر کرتے ہيں کہا کہ اکثر دہشتگرد داعش ميں شامل ہونے کے لئے سمندري راستے سے ترکي کے شہر ازمير جاتے ہيں –

اقوام متحدہ کي رپورٹوں کے مطابق داعش اور ديگر تکفيري دہشتگرد گروہوں ميں شموليت کے لئے دنيا کے اسّي ملکوں سے ہزاروں دہشتگرد شام اور عراق پہنچے ہيں-

شام اور عراق دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے بارہا اپنے پڑوسيوں سے اس بات کا مطالبہ کيا ہے کہ دہشتگردوں کو آنے جانے کي سہولت نہ فراہم کي جائے اور ان کي مالي نيز اسلحہ جاتي امداد بند کردي جائے تو وہ خود انہيں ختم کرنے پر قادر ہيں –

۔۔۔۔۔۔۔

/169