اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز ہزاروں افراد نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے الدلوہ میں شہید عزاداروں کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔
جلوس جنازہ میں شرکت کرنے والے افراد ملک کے مختلف علاقوں اور بحرین کے بعض علاقوں سے آئے ہوئے تھے۔ ان افراد نے اپنے ہاتھوں میں شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ اتحاد بین المسلمین کے نعرے لگا رہے تھے۔
واضح رہے کہ پیر کے دن سعودی عرب سے مشرقی علاقے الدلوہ میں نقاب پوش مسلح حملہ آوروں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر حملہ کر کے سات سوگواروں کو شہید کر دیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں متعدد بچے بھی شامل تھے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دعوی کیاتھا کہ ان حملوں میں القاعدہ سے وابستہ افراد ملوث ہیں اور انہوں نے ان میں سے کچھ کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔



.......
/169